Remove Pimples

ایک لیموں لیں اور آدھا کاٹ لیں، اب چند منٹ کے لیے پمپلز پر مساج کریں اس کے بعد پانی لیں اور اس میں آدھا چمچ نمک شامل کر کے چہرے کو دھو لیں، اس عمل کو دن میں دو مرتبہ دھرائیں۔
اس طرح آپ کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہو گا اور پمپلز کے داغ بھی نہیں پڑیں گے۔
اس طریقہ سے نہ صرف آپ کے چہرے سے پمپلز ختم ہوں گے بلکہ ٹائم اور پیسوں کی بچت بھی گی۔

Advertisements

قبض کیلئے نسخہ

سونے سے پہلے دودھ میں ایک چمچ روغن زیتون ملا کر پینے سے قبض دور ہو جاتی ہے، روغن پیوست اور اکڑاہٹ دور کرتا ہے، روزانہ پینے سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔
سوتے وقت آدھا چائے کا چمچ روغن بادام استعمال کرنے سے پرانی سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔

دل کی دھڑکن کیلئے

آدھ سیر فالسے مل چھان کر اس کے نچوڑے ہوئے شیرہ میں ایک پاؤ گلاب اور تین پاؤ شکر ملا کر اس کا قوام بنا لیں، یہ شربت صبح و شام پانچ پانچ تولے ٹھنڈا پانی ملا کر پینے سے چند دنوں میں دل کا دھڑکنا اور بے چینی دور ہو جاتی ہے اور طبیعت کو سکون آجاتا ہے۔

پیشاب کی بندش

بند پیشاب کے لیے مولی کھاتے رہنے سے کھل جاتا ہے، پیشاب کا رک رک کر آنا، جل کر آنا، کم آنا یا قطرہ قطرہ آنا، سب شکایات مولی ختم کر دیتی ہے۔
خربوزہ کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے اور جسم سے فاسد مادے خارج ہو جاتے ہیں، یرقان، پتھری، بندش پیشاب جیسے امراض میں مفید ہے،
خالی پیٹ خربوزہ نہ کھائیں بلکہ دو کھانوں کے بیچ میں کھانا چاہئے، خربوزہ کھانے کے فوراً بعد پانی نہیں پینا چاہیئے۔

پھٹے ہوئے ہونٹوں کیلئے‎

Chapped-Lips

پھٹے ہوئے ہونٹوں کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہے اس لیے پانی اچھی مقدار میں پئیں تا کہ آپ کے ہونٹ تر و تازہ رہے۔
پھٹے ہوئے ہونٹوں کےلئے ہونٹوں پر شہد اور ویسلین لگائیں اور کچھ دیر تک منہ بند نہ کریں پھر کچھ دیر بعد ہونٹ دھو لیں۔
اپنے ہونٹوں پر کھیرا لگائیں یہ بھی پھٹے ہوئے ہونٹوں کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔

صاف اور چمکدار دانتوں کیلئے ٹوٹکے

رات کو سونے سے پہلے اور صبح ناشتے کے بعد دانت ضرور صاف کریں اس طرح خوراک کے زرات منہ میں نہیں رہتے جو کہ بیکٹیریا کی افزائش کا باعث ہوتے ہیں اس لیے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
1: دانتوں کو برش کرنے سے پہلے ٹوتھ پیسٹ پر کھانے کا سوڈا اور لیموں کا رس ڈال کر دانت کو صاف کرنے سے دانتوں کا پیلا پن دور ہو جاتا ہے۔
2: سرسوں کا تیل لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ نمک ملا کر دانتوں کی صفائی کریں تو دانت صاف اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔

3: لیموں کے چھلکے سوکھا کر پیس لیں اور اس میں نمک شامل کر لیں، روزانہ جب آپ دانت صاف کریں تو ان کا استعمال کریں دانت صاف اور چمکدار ہو جائینگے۔

بے داغ جلد کیلئے

داغ دھبے دور کرنے کے لیے 5 بادام ایک چٹکی ہلدی پاؤڈر، ¼ کپ چاول لیں اور پیس لیں ان میں دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں اور تازہ پانی سے دھو لیں۔ کچھ ہی دنوں میں آپ کے چہرے سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔

لیموں کے چھلکے کو خشک کرکے پیس لیں اور دودھ میں ملا کر چہرے پر رات بھر کے لیے لگائیں صبح اُٹھ کر چہرہ دھولیں۔
تازہ دودھ میں گلیسرین کے کچھ ڈراپس ملا کر لگانے سے بھی چہرے کے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔

Home Remedies

Create your website at WordPress.com
Get started